You are currently viewing عید آ رہی ہے اور گھر کی صفائی کرنی ہے؟ تو جانیں سرکے کے استعمال سے آپ کس طرح شیشے اور کھڑکیاں چمکا سکتے ہیں تاکہ عید پر گھر چمکتا ہوا نظر آئے

عید آ رہی ہے اور گھر کی صفائی کرنی ہے؟ تو جانیں سرکے کے استعمال سے آپ کس طرح شیشے اور کھڑکیاں چمکا سکتے ہیں تاکہ عید پر گھر چمکتا ہوا نظر آئے

سورج ایک بار پھر اپنے گرم مزاج کو دکھانا شروع کر رہا ہے اور درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے گھروں میں تھوڑی تازہ ہوا کے لئے اپنی کھڑکیوں کو کھولنا شروع کرنے لگے ہیں۔

تازہ ہوا کا خیر مقدم کیا جاسکتا ہے، لیکن اس کے ساتھ آنے والے کیڑے اور دھول مٹی کو نہیں، اس ہی لئے آج ہم آپ کے لئے لائیں ہین ایسی ٹِپ جس سے آپ کی عید کی صفائی ہو جائے گی آسان اور کھڑکیاں چمکیں گی ساتھ ہی کیڑے مکوڑے بھی دور رہیں گے۔

تو چلیں پھر جان لیں کہ آخر کس طرح آپ کھڑکیوں کو چمکا بھی سکتے ہیں اور کیڑے مکوڑوں کو بھی دور بھگا سکتے ہیں۔

•سرکے سے کریں کھڑکیوں کی صفائی اس آسان ٹِپ سے
کیا آپ جانتے ہیں کہ سرکہ آپ کے گھر کو بھی چمکا سکتا ہے اور اس سے کیڑے بھی دور بھاگتے ہیں؟ آپ سرکے کو کئی طرح کے مختلف مقاصد کے لئے استعمال کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر اپنی لانڈری میں سرکہ شامل کرنے سے بھی کئی طرح حاصل کر سکتے ہیں، اگر آپ اپنی واشنگ مشین میں سرکہ ڈالیں تو کپڑوں میں موجود پسینے اور پیشاب کی بو سے نجات پا سکتے ہیں۔

•کھڑکیوں کی صفائی
ایک سپرے کی بوتل میں 150 ملی لیٹر پانی اور 150 ملی لیٹر سرکہ ایک ساتھ ملا دیں اور اس کو اچھی طرح ہلائیں تاکہ یہ ٹھیک طرح سے مل جائیں، اب اسے کھڑکیوں کے فریم اور شیشوں کو اندر اور باہر دونوں جگہوں پر چھڑکیں اور کپڑے سے صاف کریں، کھڑکیاں چمک اٹھیں گی۔

•مکھی مچھر اور مکڑی دور بھگائیں
سرکے میں ایک قسم کی تیزابیت ہوتی ہے جو مچھر اور مکڑی وغیرہ برداشت نہیں کر پاتے اور جہاں سرکہ ہو وہاں سے دور بھاگتے ہیں اس لئے اس بنائے گئے محلول سے صفائی کے بعد اسے کھڑکیوں اور دروازوں کے کونوں پر چھڑک دیں تو مکھی مچھر مکڑی جیسے کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رہیں گے۔
تو بس بھر اپنی عید کی صفائی میں ہماری بتائی ہوئی یہ ٹِپ شامل کر لیں۔

Leave a Reply