You are currently viewing سری لنکا کے خلاف پاکستان ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا! کونسے بڑے بڑے کھلاڑیوں کی واپسی ہوگئی! جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!

سری لنکا کے خلاف پاکستان ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا! کونسے بڑے بڑے کھلاڑیوں کی واپسی ہوگئی! جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز جولائی کے مہینے میں سری لنکا میں کھیلی جائے گی پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے مہینے سری لنکا سری کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گیں-

اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے میں ہوگا اور یہ بات بھی متوقع ہے کہ اس ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ میں بہت سے کھلاڑیوں کی واپسی ہو سکتی ہے-

اطلاعات کے مطابق یاسر شاہ اور شان مسعود کی واپسی کی خبر ذرائع کی طرف سے سننے کو مل رہی ہے اور یہ خبر بھی سننے کو مل رہی ہے کہ سعود شکیل مکمل طور پر فٹ ہوگئے ہیں ہوسکتا ہے کہ ان کو بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے-

ذدائع کے مطابق حسن علی نے کاؤنٹی کرکٹ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا لیکن ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز میں حسن علی اچھی پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہے لیکن ہو سکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم کی مرضی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز کرکٹر حسن علی کو دوبارہ سے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں موقع مل جائے-

Leave a Reply