You are currently viewing سرفراز کے ساتھ بڑی نا انصافی! پی سی بی نے پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سکواڈ کا اعلان کردیا

سرفراز کے ساتھ بڑی نا انصافی! پی سی بی نے پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سکواڈ کا اعلان کردیا

لاہور : چیف سلیکٹر اور پی سی پی نے پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف سکواڈ کا اعلان کردیا!

بدھ کو پی سی بی نے پاکستان اور نیو زیلنڈ کی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں بہت سے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے –

پاکستان کی ون ڈے ٹیم سے سرفراز احمد کی چھٹی ہوگئی ہے اور محمد ہارس کو دوسرے وکٹ کیپر کی حیثیت سے سیلیکٹ کیا گیا ہے –

پاکستان ون ڈے اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان ، وسطی پنجاب) ، عبداللہ شفیق (وسطی پنجاب) ، فہیم اشرف (وسطی پنجاب) ، فخر زمان (خیبر پختونخوا) ، حارث رؤف (شمالی) ، حسن علی (وسطی پنجاب) ، افتخار احمد (خیبر پختونخوا) ، امام الحق (بلوچستان) ، خوشدل شاہ (جنوبی پنجاب) ، محمد حارث (خیبر پختونخوا) ، محمد حسنین (سندھ) ، محمد نواز (شمالی) ، محمد رضوان (خیبر پختونخوا) ، محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا) ، سعود شکیل (سندھ) ، شاداب خان (شمالی) ، شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا) ، شاہنواز دہانی (سندھ) ، عثمان قادر (وسطی پنجاب) اور زاہد محمود (جنوبی پنجاب)

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا “نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کوالیفیکیشن کا حصہ ہیں۔

اگرچہ ہم نے ایک مضبوط اور متوازن یونٹ کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے ، ہم نے اس بات کو یقینی بنانا جاری رکھا ہے کہ ہم مستقبل کو دیکھتے ہوئے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مواقع دیں تاکہ ہم مضبوط بینچ کی طاقت پیدا کرسکیں”۔

محمد وسیم نے مزید کہا کے ہم نے خوشدل شاہ اور افتخار احمد کو مڈل آرڈر کے مسئلے ختم کرنے کے لیے ایک اور موقع دیا ہے –

Leave a Reply