You are currently viewing بریکنگ نیوز : یونس خان ایک بار پھر سے بیٹنگ کوچ بنے جارہے!؟ جانیے

بریکنگ نیوز : یونس خان ایک بار پھر سے بیٹنگ کوچ بنے جارہے!؟ جانیے

اج کل پاکستان کرکٹ میں گہما گہمی عروج پر ہے – کبھی ورلڈ کپ کی سکواڈ میں تبدیلیوں کی خبریں آتی ہیں تو کچھ کبھی کوچز بدلنے کی – ہر وقت کوئی نہ کوئی بریکنگ نیوز آتی رہتی ہے –

اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوئی بیٹنگ کوچ نہیں البتہ آسٹریلیا کے معروف بلے باز حیدین ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ ہوں گے –

اب جو خبر آئی ہے وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کو لیکر ہے – اطلاعات کے مطابق یونس خان کو ایک بار پھر سے قومی ٹیم کے ساتھ بحیثیت بیٹنگ کوچ رکھ لیا جائے گا – ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ یونس خان کو پاکستان کا بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کر چکے ہیں – یہ یاد رہے کہ یہ ذرائع کا انکشاف ہے او حتمی نہیں –

اس سے قبل یونس خان قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ تھے لیکن ایک لڑائی کے باعث وہ انگلینڈ سیریز سے قبل ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے –

Leave a Reply