You are currently viewing انگلینڈ کے لیے بڑا جھٹکا! 2 بڑے کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر!

انگلینڈ کے لیے بڑا جھٹکا! 2 بڑے کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر!

لاہور: جوفرا آچر آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 2021 سمیت بڑے ٹورنامنٹس سے محروم رہیں گے۔

انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا کیونکہ دو اہم کھلاڑی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ یہ انگلینڈ کے لیے بہت بڑا دھچکا ہوگا کیونکہ آرچر ان کا اہم بولر ہے اور اس نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ سپر اوور میں جتوایا تھا ۔

دنیا کے معروف آل راؤنڈر بین سٹوکس نے بھی ذہنی مسائل کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے کرکٹ سے وقفہ لے لیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر وہ کرکٹ میں واپسی نہیں کرتا ہے تو اسٹار آل راؤنڈر ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی حصہ نہیں لے سکے گا۔

یہ انگلش ٹیم کے لیے بہت بڑا دھچکا ہوگا کیونکہ ان کے دو بڑے کھلاڑی میگا ایونٹ سے محروم رہیں گے۔

Leave a Reply