You are currently viewing کیا حیدر علی اور محمد وسیم جونیر کو سکاٹلینڈ کے خلاف کھیلایا جائے گا! جانیے

کیا حیدر علی اور محمد وسیم جونیر کو سکاٹلینڈ کے خلاف کھیلایا جائے گا! جانیے

ائی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 متحد عرب امارات میں کھیلا جارہا ہے – پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں 4 میچ کھیلے ہیں اور ساروں میں کامیابی حاصل کی ہے – پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی لاجواب رہی ہے اور امید ہے آگے بھی ایسی ہی ریے گی –

البتہ قومی ٹیم میں کچھ کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے – ان میں ایک فخر زمان بھی ہیں – فخر زمان نے وارم آپ میچوں میں اچھی کارکردگی دیکھائی لیکن باقی میچوں میں ناکام رہے –

شائقین فخر زمان کی جگہ ٹیم میں سکاٹلینڈ کے خلاف حیدر علی کو شامل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں – شائقین کا کہنا ہے حالیہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے حیدر علی کی پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنتی ہے –

البتہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور پلینگ 11 وہی رہے گی –

Leave a Reply