آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف کل سے لاہور میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنے پلیئنگ 11 کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلیا اپنے اسی پلیئنگ 11 کے ساتھ جا رہا ہے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے یہ بتانے سے انکار کردیا کہ کل سے پاکستان الیون میں کون کھیلے گا۔
بابر نے جاری بینو قادر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی ہوم سیریز میں فواد کی حالیہ ناکامیوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ فواد عالم ایک تجربہ کار بلے باز ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ واپسی کرنا جانتے ہیں۔
پاکستان کے اسی پلےنگ 11 کے ساتھ جانے کا امکان ہے۔