پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 کا میچ اتوار 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا – اگر میچ بارش کے باعث متاثر ہوا نا ہوا تو پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر کو 1 بجے شروع ہوگا –
پاکستان کرکٹ ٹیم کی پیلینگ 11 تقریباً طے پاچکی ہے اور بھارت کی کھیلنے والی گیارہ بھی تقریباً کنفرم ہوگئی ہے – پاکستان اور بھارت کے میچ میں بارش کی بھی کافی زیادہ پیشن گوئی کی جارہی ہے –
میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں رات کو کچھ گھنٹوں قبل موسلا دھار بارش ہوئی اور اطلاعات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بارش کی کافی پیشن گوئی –
اطلاعات کے مطابق میچ کے روز میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے – البتہ میچ کے دوران 30-40 فیصد بارش کا امکان ہے – یہ موسم کی پیشن گوئی بی بی سی ویبسائٹ کی جانب سے کی گئی –
اس کے ساتھ ہی ساتھ 3 سے 8 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے اور اتنے پانی کو سکھانے کے لیے 1 گھنٹہ کافی ہوگا – اگر میچ کے دوران بارش نہیں ہوئی تو میچ مکمل 20 اوورز کا بھی ہوسکتا ہے –
البتہ اگر میچ کے دوران بارش ہوئی تو میچ مکمل 20 اوورز کا نہیں ہو پائے گا لیکن میچ کو 5 آوروں کا ممکن بنانے کی ہر کوشش کی جائے گی – یہ میچ نا ہونے کی صورت میں عربوں روپے کا نقصان ہوگا –