You are currently viewing میچ کم اوورز کا بھی ہوا ہے تو ان دونوں کو اوپن کروانا، سابق کھلاڑی کا بڑا مشورہ!

میچ کم اوورز کا بھی ہوا ہے تو ان دونوں کو اوپن کروانا، سابق کھلاڑی کا بڑا مشورہ!

پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل موسم خراب ہو گیا ہے اور اس وقت کہیں سے اچھی تو کہیں سے بری خبریں ارہی ہیں – اس وقت مکمل 20 اوورز کا میچ ہونا کافی مشکل نظر ارہا ہے –

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں اس وقت موسم خشک ہے اور تھوڑی سے دھوپ بھی نکلی ہوئی ہے – گوگل کے موسم کی خبر کے مطابق کل میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں کل بارش کا امکان کم ہوگیا ہے البتہ آسٹریلیا کے میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ابھی بھی بارش کا 80 فیصد امکان موجود ہے –

اب پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے کم اوورز کے حساب سے کھیلنے کے پلان کو ترتیب دینا شروع کردیا ہوگا – نظر یہی ارہا ہے کے میچ کے میچ 20 اوورز کا نہیں ہو پائے گا – اس لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کو ایک مشورہ دے دیا ہے –

شعیب ملک نے اے آر وائی سپورٹس کے اوپر ڈا پویلین میں کہا ہے “اگر پاکستان اور بھارت کے میچ میں اوورز کم بھی ہوگئے تو بابر اعظم اور ان کے ساتھ محمد رضوان کو ہی اننگز کی شروعات کرنی چاہیے – کچھ لوگوں کا کہنا تھا کن اوورز کی صورت میں بابر اور رضوان کو اوپن نہیں کرنا چاہیے –

Leave a Reply