بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پچھلے پورے سالگرہ اپنے گھر میں، یانی اپنے ہوم گراؤنڈ نے چھائے ہوئے تھے – وہ لگاتار زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے جارے تھے اور جیت پر جیت حاصل کر رہے تھے – انہوں نے نیوزیلینڈ اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کو بھی شکست کی دھول چٹائی –
اس سال کے آغاز میں انہوں نے پھر سے کمال کردیا – نیوزیلینڈ کو نیوزیلینڈ میں شکست دے دی اور وہ بھی ایک ٹیسٹ میچ میں، یہ کام تو پاکستان اور بھارت بھی نہ کر پایا تھا – اس کے بعد انکا اگلا ہدف جنوبی افریقہ تھا –
کل بنگلہ دیش اور جنونی افریقہ کے درمیان جنوبی افریقہ میں سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا گیا – بنگلہ دیش کی ٹیم نے اس میچ میں کامیابی حاصل کرکے ایک بار پھر سے تاریخ رقم کردی – یہ ایک لاجواب کارکردگی تھی – بنگلہ دیس کے 314 رن کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 150 رن بھی نہیں کیے-