آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 اور اس کا سیزن ٹو اپنے آخری مراحل میں ہے- پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اس سیزن میں مزید پانچ ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں-
پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ چیمپئن شپ کی چوتھی سیریز میں سری لنکا کے خلاف آخری میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا- پاکستان نے فائنل کھیلنا ہے تو سارے میچز جیتنے پڑیں گے-
پاکستان کے آخری پانچ میں سے تین ٹیسٹ میچز انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف ہیں اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا- ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول طے کرلیا ہے-
اطلاعات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں پہلی دسمبر کو دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں 9 دسمبر اور آخری ٹیسٹ میچ کراچی میں 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا- یہ ابھی تک حتمی نہیں ہے