You are currently viewing اکاش چوپڑا نے لاکھوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے! پاکستان ورلڈ کپ جیتو : اکاش

اکاش چوپڑا نے لاکھوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے! پاکستان ورلڈ کپ جیتو : اکاش

بھارت ائی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 سے باہر ہوچکا ہے – بھارتی کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے میں بھی ناکام رہی – پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی لاجواب رہی ہے – پاکستان نے اپنے سارے میچ جیتے ہیں – ایسا کسی ٹیم نے بھی نہیں کیا اور بھارت کو بھی شرمناک شکست سے دوچار کیا –

بھارتی اداکار اور کرکٹ ایکسپرٹس بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریفوں کے پُل باندھ رہے ہیں- اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ ٹیم سے سیکھنے کا کہا ہے – آصف علی اور بابر اعظم کی تعریفوں کے پُل باندھے جارہے ہیں –

اکاش چوپڑا نے ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا
#T20WorldCup میں صرف ناقابل شکست ٹیم
اچھا کھیلا، #Pak
سیمی فائنل میں اچھی طرح جاؤ۔ فائنل فور میں صرف ایشیائی ٹیم۔ ٹرافی برصغیر میں رکھنے کی کوشش کریں پڑوسیوں”-

اکاش چوپڑا نے دونوں ملکوں کو جوڑنے کے لیے ایک زبردست بیان دیا –

Leave a Reply