You are currently viewing اسلام آباد یوناٹد کا کون کون سا کھیلاڑی آج ان ایکشن ہوگا!

اسلام آباد یوناٹد کا کون کون سا کھیلاڑی آج ان ایکشن ہوگا!

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سات کے ایلیمینیٹر 1 سے قبل فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 23 سالہ کھلاڑی آج رات قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف ٹیم کی قیادت کریں گے۔ شاداب گروئن انجری کی وجہ سے لیگ کے آخری تین میچز سے باہر ہو گئے تھے۔

دریں اثنا، فاسٹ بولر حسن علی کی اسکین رپورٹس کلیئر ہیں تاہم ان کی شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ فہیم اشرف بھی فٹنس سے گزریں گے۔

دوسری جانب ول جیکس اور ایلکس ہیلز آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے دستیاب ہیں۔

Leave a Reply